اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے آج میرٹھ دورے کے دوران شیرگڑھی
گاؤں کے مشتعل لوگوں نے ہنگامہ کرتے ہوئے شراب کی دکانوں میں توڑپھوڑ
کرنےکے ساتھ ہی یوگی آدتیہ ناتھ کے پوسٹر بھی پھاڑدئے۔یوگی آدتیہ ناتھ وزیراعلی بننے
کے بعد آج پہلی بار میرٹھ دورے پر آئے تھے۔ہیلی کاپٹر سے خیر کھیدا پہنچ کر وہاں گیہوں کے خریداری مرکز اور ملن بستی
کا معائنہ کرنے کے بعد انہوں نے شاستری نگر علاقے کے گاؤں شیرگڑھی سے ہوکر
لالا لاجپت رائے میموریئل میڈیکل کالج کا معائنہ کیا۔